Loading
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے میں اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد شہباز کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جسے پولیس نے تھانے منتقل کردیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل