Tuesday, November 10, 2026
 

پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چوہدری سالک سے سیکیورٹی واپس لے لی

 



وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزرا سے پنجاب پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزرا کو پنجاب آمد پر صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بھی ایلیٹ فورس کا پروٹوکول واپس لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ نے بھی سیکیورٹی واپس لیے جانے کی اطلاعات کو درست قرار دیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ مصطفیٰ ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحبہ دیکھ لیں، ان سے مثبت تنقید بھی برداشت نہیں ہو رہی۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے ان کی ذہنیت واضح ہو گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے کرپشن کے خلاف کلمہ حق کہا ہے، عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔مصطفیٰ ملک کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی واپس لیے جانے سے کوئی پریشانی نہیں، اصل مسئلہ کرپشن ہے جس کی نشاندہی چوہدری سالک حسین نے کی ہے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل