Wednesday, November 11, 2026
 

رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں سزا، ایلون مسک حمایت میں سامنے آگئے

 



معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کی حمایت کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رسل برانڈ کی سزا سے متعلق ایک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مقدمے میں استعمال ہونے والے قانونی معیار کو عجیب قرار دیا۔ اس سے قبل امریکی ٹی وی میزبان میگن کیلی بھی جیوری کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی تھیں۔ Unjust — Elon Musk (@elonmusk) November 9, 2026 واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے رسل برانڈ کو ایک خاتون سے زیادتی اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم انہیں دو دیگر زیادتی کے الزامات سمیت تین الزامات سے بری کر دیا گیا۔ رسل برانڈ مقدمے کے دوران اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے رہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل