Wednesday, November 11, 2026
 

کراچی: ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق

 



شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، سائٹ ایریا میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ تھانے کے علاقے شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ انعام انصاری کے نام سے کی گئی، متوفی شخص ڈی ایچ ایل میں ملازمت کرتا تھا، ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔ کورنگی بلال چورنگی کے قریب چلتے رکشہ سے گر کر چار سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی۔ سائٹ ایریا ہارون آباد کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے اور فوری طور پرمتوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل