Loading
گھر میں جما ہوا دہی بعض اوقات فریج میں رکھنے کے باوجود کھٹا ہو جاتا ہے یا اس کی سطح پر پانی جمع ہونے لگتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ماہرین کے مطابق دہی کے ذائقے اور گاڑھے پن کا انحصار دودھ کے معیار، درجہ حرارت، دہی جمانے کے دورانیے اور استعمال ہونے والے پرانے دہی کی مقدار پر ہوتا ہے۔
بھارتی ڈاکٹر نیتھرا نے بتایا کہ دہی میں پانی آنے کی ایک بڑی وجہ دودھ میں چکنائی اور دیگر ٹھوس اجزا کی کمی ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ دہی جمنے کے دوران برتن کو بار بار ہلانے سے بھی اس کی ساخت متاثر ہوتی ہے اور پانی الگ ہونے لگتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دہی میں موجود مفید بیکٹیریا دودھ کی قدرتی شکر کو لیکٹک ایسڈ میں تبدیل کرتے ہیں جس سے دہی کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے۔ اگر دہی کو زیادہ دیر گرم ماحول میں رکھا جائے یا جمانے کے لیے پرانا دہی زیادہ مقدار میں شامل کیا جائے تو یہ عمل تیز ہو جاتا ہے۔ فریج میں رکھنے سے یہ عمل سست ضرور ہوتا ہے، لیکن مکمل طور پر بند نہیں ہوتا۔
دہی کو گاڑھا اور تازہ رکھنے کا آسان طریقہ
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ دہی جمانے سے پہلے دودھ ابال کر نیم گرم ہونے دیں پھر اس میں تھوڑی مقدار میں تازہ دہی شامل کریں۔
اس کے بعد برتن کو ڈھانپ کر بغیر ہلائے مناسب گرم جگہ پر رکھیں۔
دہی جمنے کے فوراً بعد اسے فریج میں منتقل کر دیں تاکہ اس کا ذائقہ اور گاڑھا پن زیادہ دیر برقرار رہ سکے۔
یاد رکھیں، دہی کی سطح پر تھوڑا پانی جمع ہونا عام بات ہے اور ضروری نہیں کہ یہ خراب ہونے کی علامت ہو۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل