Loading
امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر رہنے اور کام کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے خلابازوں کی نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق منتخب امیدواروں کو مستقبل میں چاند پر قائم کیے جانے والے خلائی اڈے میں رہنے، تحقیق کرنے اور خلائی مشنز میں حصہ لینے کا موقع مل سکتا ہے۔
ناسا کے سربراہ جیرڈ آئزک مین کا کہنا ہے کہ منتخب خلابازوں کو خلائی جہازوں کی آزمائش اور چاند کے جنوبی قطب کے قریب اہم مشنز کے لیے تیار کیا جائے گا۔
کون درخواست دے سکتا ہے؟
ناسا کے مطابق درخواست گزار کا امریکی شہری ہونا ضروری ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تجربہ بھی درکار ہو گا۔
منتخب امیدواروں کو دو سال کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔
تنخواہ کتنی ہو گی؟
اس ملازمت کی ابتدائی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ 64 ہزار 395 امریکی ڈالر ہو گی جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر 2026 ہے۔
واضح رہے کہ ناسا 2028 میں انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل