Loading
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کی بات کیوں کر رہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے مئی 2012 کا سال بہت اہمیت کا ہے، تب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور اس دوران پنجاب کی تقسیم کی قرارداد منظور کی گئی، اس کے بعد پنجاب اسمبلی سے دو قراردادیں منظور ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ جب 2012 کی اسمبلی اپنی مدت مکمل کر چکی ہے تو اسکی قراردادوں کی کیا حثیت باقی رہتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ایک صوبے کی تقسیم کی بات کریں اور دوسرے میں یہ بات کرنا ممنوع ہو۔
ملک احمد نے سوال اٹھایا کہ صوبوں کی تقسیم کی بات تو ہوگی لیکن اس پر خون بہا کی بات کرنا کیا یہ سندھ وطنیت کی بات ہے؟ انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین نے ایک مسلسل جدو جہد کے بعد صوبے بنا دیے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کتاب میلے میں صحافی نے سوال پوچھا تھا کہ کیا ریفرنڈم سے صوبے بن سکتے ہیں، میں نے کہا کہ ریفرنڈم ایسی چیز ہے جس میں عوام خود بولتی ہے اور اگر عوام بول پڑے تو نمائندے پیچھے رہ جاتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل