Wednesday, November 18, 2026
 

حکومت نے اسمگلنگ کی روم تھام کیلیے کسٹمز انفورسمنٹ کے دائرہ اختیار میں توسیع کردی

 



وفاقی حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کسٹمز انفورسمنٹ انڈس کے دائرہ اختیار میں توسیع کردی ہے، جس کے لیے  ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن  میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت کسٹمز انفورسمنٹ انڈس کلیکٹریٹ کے دائرہ اختیار میں مختلف علاقوں، پلوں، شاہراہوں اور موٹرویز پر قائم ڈرائی پورٹس (ڈی ای ایس) اور موبائل ایگزامینیشن اسٹیشنز (ایم ای ایس) کو شامل کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے ذریعے ایف بی آر کے 21 جون 2021 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں ترامیم کی گئی ہیں جن کے تحت حب موچکو، حب بائی پاس روڈ، حب ایم آئی کٹ، ہمدرد، گڈو بیراج، سکھر موٹروے ایم 5، سکھر بیراج، لاڑکانہ خیرپور پل، دادو مورو پل، امری قاضی احمد پل، کوٹری پل، ارل سیہون پل، بھان سعید آباد سے سیہون، ڈی آئی خان موٹروے ایم فور، کالا باغ پل، جناح پل، چشمہ پل، ڈی آئی خان بھکر روڈ، تونسہ بیراج، غازی گھاٹ اور ظاہر پیر سمیت مختلف مقامات کو کسٹمز انفورسمنٹ انڈس کے دائرہ کار میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں تھاکوٹ بٹگرام، تربیلا، صوابی ایم ون موٹروے، اٹک جی ٹی روڈ اور خوشحال گڑھ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل