Wednesday, November 18, 2026
 

باسکٹ بال میچ کے دوران معروف گلوکار نے کم عمر مداح کو ایک لاکھ ڈالر انعام میں دے دیے

 



کینیڈین گلوکار اور عالمی شہرت یافتہ ریپر ڈریک نے ٹورنٹو ریپٹرز کی خصوصی تقریب ’او وی او نائٹ‘ کے دوران ایک کم عمر مداح اور اس کی والدہ کو ایک لاکھ امریکی ڈالر کا تحفہ دے کر سب کے دل جیت لیے۔ این بی اے میچ کے دوران ٹائم آؤٹ میں ڈریک نے اچانک ماں بیٹے کو یہ خوشخبری سنائی جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین بھی حیران رہ گئے۔ اس کے علاوہ دونوں کو ٹیم کے ایک میچ کے لیے کورٹ سائیڈ نشستیں بھی دی گئیں۔ اس خوبصورت لمحے کی ویڈیو اسپورٹس نیٹ ورک نے بھی شیئر کی جس کے بعد یہ واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا۔ ڈریک کی اس فیاضی نے ایک عام باسکٹ بال میچ کو اس خاندان کے لیے ناقابلِ فراموش بنا دیا۔ Drake gifts a young fan and his mother $100k during a timeout on OVO Night in Toronto ???? pic.twitter.com/bXP0h1Ro0T — NBA (@NBA) November 18, 2026 شائقین کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تقریبات صرف میدان میں ہونے والی کارکردگی ہی نہیں بلکہ ایسے یادگار اور خوشگوار لمحات کی وجہ سے بھی خاص بن جاتی ہیں۔ ڈریک ٹورنٹو ریپٹرز کے بڑے مداح ہیں اور اس سے قبل بھی ٹیم کی حمایت میں مختلف مواقع پر نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل