Loading
پاکستانی خلا باز چین کے شین ژو 24 انسان بردار خلائی مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ فرائض انجام دے گا۔
چینی سرکاری میڈیا سی جی ٹی این کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام میں کسی غیر ملکی خلا باز کی شمولیت ہوگی۔
شین ژو 24 خلائی مشن کی تیاری جاری ہے اور اسے جلد لانچ کیا جائے گا۔ چینی خلائی ادارے کے مطابق پاکستانی خلا باز مختصر مدت کے لیے خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے۔
مشن میں پاکستانی خلا باز کی شمولیت پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون میں اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔ یہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام میں چینی اور غیر ملکی خلا بازوں کی پہلی مشترکہ خلائی پرواز ہوگی۔
چین کے اس مشن کو خلائی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جارہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل