Loading
حکومتِ پنجاب نے شہداء پیکج کے تحت 19 شہدائے پولیس کے ورثاء کیلئے گھروں اور مالی مراعات کی منظوری دے دی۔
صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں شہداء کے ورثاء کو مالی مراعات بروقت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور پوری قوم کا فخر ہیں۔
رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ حکومتِ پنجاب شہداء کے لواحقین کی بھرپور مالی معاونت اور سرپرستی جاری رکھے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل