Loading
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ نئی دہلی کے رویے اور طرز عمل سے جڑا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ انہوں نے اس معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو بھی دوٹوک انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بات چیت کی بحالی کا انحصار بھارتی اقدامات پر ہوگا۔
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات ہی تنازع کے حل کا واحد مؤثر راستہ ہیں۔ جنگ شروع ہوتے ہی انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے نئے سیکیورٹی فریم ورک کی تشکیل بھی ناگزیر ہوچکی ہے۔
انہوں نے عالمی سیاست میں گروپ بندی کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاک پولیٹکس مسائل کا حل نہیں ہے۔ پاکستان مستقبل میں امریکا اور چین دونوں کے ساتھ متوازن اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر پر مشتمل 4 ملکی فورم ’آر فور‘ کا اگلا اجلاس آئندہ ماہ جرمنی میں منعقد ہوگا، جبکہ استنبول میں ہونے والے اجلاس میں یورپی ممالک کی شرکت کے بعد یہ پلیٹ فارم ای فور کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان یورپی ممالک سے جی ایس پی پلس تجارتی سہولت کے تسلسل کے لیے تعاون اور حمایت کا خواہاں ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے ملک میں آنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی فورس بھی قائم کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل