Loading
پاکستان کسٹمز ائیرپورٹ کلکٹریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی سے کتابوں کی آڑ میں مہنگی منشیات میرجوانہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
اسسٹنٹ کلکٹر ائیرپورٹ خضر فیض کے مطابق انٹرنیشنل میل آفس میں معمول کی ایگزامینیشن کے دوران ایک مشکوک پارسل کی اسکیننگ کی گئی تو گتے کے ڈبے پر مشتمل پارسل میں 900 گرام میرجوانہ منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا، برآمد میرجوانہ کی مالیت 2 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مشکوک پارسل کینیڈا سے ملتان کے لیے بک کرایا گیا تھا۔ پارسل بھیجنے والے نے میرجوانہ منشیات انتہائی مہارت کے ساتھ پارسل کے اندر سے چاکلیٹ کے ڈبوں میں چھپایا ہوا تھا۔
حکام نے مقدمہ درج کرکے منشیات ضبط کرلی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل