Monday, November 23, 2026
 

دوست کیساتھ ترکیہ چھٹیاں منانے گئی کینیڈا کی طالبہ ہوٹل میں پُراسرار طور پر ہلاک

 



مونٹریال سے تعلق رکھنے والی بیرینجیر ڈوو کیٹینو اپنی میڈیکل تعلیم مکمل ہونے کی خوشی میں دوست کے ساتھ ترکیہ چھٹیاں منانے گئی تھیں جہاں اچانک اُس کی پُراسرار موت واقع ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں چھٹیاں منانے کے دوران 24 سالہ کینیڈین طالبہ کی ہوٹل میں طبیعت بگڑ گئی اور شدید الٹیاں ہوئیں۔ وہ ہوٹل میں اپنے دوست کے مقیم تھیں۔ طبیعت خراب ہونے پر طالبہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ غذائی زہر خورانی قرار دی تھی لیکن طالبہ کے خاندان نے عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے طبی معائنے میں بھی غذائی زہر خورانی کے مخصوص شواہد سامنے نہیں آئے تھے۔ تاہم معاملے کی دوبارہ جانچ کرنے والی ترک ماہرِ امراضِ قانونی شبنم کورور فنچانجی نے زہریلی گیس سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ طالبہ کے جسم میں تیزابیت بڑھنے اور شدید الٹیوں کی علامات فاسفین گیس کے زہر سے مطابقت رکھ سکتی ہیں۔ تحقیق میں یہ پہلو بھی سامنے آیا کہ طالبہ کے ہوٹل کے ساتھ والے کمرے میں کھٹملوں کی موجودگی کی شکایت کی گئی تھی اور وہاں کیڑے مار دوا استعمال کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ ایلومینیم فاسفائیڈ نامی کیمیکل ہوا سے مل کر مہلک فاسفین گیس خارج کرسکتا ہے تاہم ہوٹل انتظامیہ اور کیڑے مار دوا فراہم کرنے والی کمپنی نے اس کیمیکل کے استعمال کی تردید کی۔ طالبہ کی موت کی حتمی وجہ تاحال ثابت نہیں ہوسکی اور ترک حکام کی تحقیقات جاری ہیں۔ طالبہ والدین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کی بیٹی موت زہریلے کیمیکل سے ہوئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل