Monday, November 23, 2026
 

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی

 



پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا، پیٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ اوگرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئیں، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 319 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جو کہ 357 روپے فی لیٹر ہے۔ اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 نومبر 2026ء کے لیے ہے، قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل