Monday, November 23, 2026
 

کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے چار ہزار ٹن غیرملکی لائٹ بیئر پکڑی گئی

 



پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی سے اسلام آباد ترسیل کی جانے والی غیرملکی اسمگل شدہ 4 ہزار ٹِن مری لائٹ بیئر برآمد کرلی، لائٹ بئیر اور ٹرک کی مالیت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ حکام نے موصولہ خفیہ اطلاع پر سکھر بیراج پر کراچی سے اسلام آباد جانے والے ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی تو ٹرک سے غیر ملکی شراب اور متفرق اشیاء برآمد ہوئیں، مری لائٹ بیئر، چائنیز شراب کوکنگ وائن سمیت دیگر اشیائے خوردونوش متعلقہ دستاویزات کے بغیر دہری کارٹن پیکنگ میں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، حکام نے مقدمہ درج کرکے ٹرک سمیت تمام اشیاء ضبط کرلی ہیں۔ سوست میں کارروائی، جعلی آئی جی ایم کے ذریعے جی بی ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش ناکام ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق سوست میں ایک کارروائی کے دوران جعلی آئی جی ایم کے ذریعے جی بی ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، حکام کے مطابق درآمدی دستاویزات میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے مبینہ ردوبدل کا انکشاف ہوا ہے۔ سوست میں اس بروقت کارروائی کی بدولت ریونیو کی مد میں 56 لاکھ 86ہزار روپے کے ممکنہ نقصان کو بچا لیا گیا، پاکستان کسٹمز کے مطابق میسرز زین انٹرپرائزز کی اس کھیپ کو جعلی طور پر میسرز اجل انٹرپرائزز کے نام پر ظاہر کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل