Monday, November 23, 2026
 

جنسی تعلقات پر برطرف جینسن ہوانگ کی واپسی کیسے ہوئی؟ ٹرمپ کا حیران کن انکشاف

 



چین کی جاسوسہ اور کمپنی کی خاتون عہدیدار کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے پر ملازمت سے برطرف کیے جانے والے جینس ہوانگ کو این ویڈیا کمپنی کے بورڈ نے متفقہ فیصلے کے بعد تمام عہدوں پر بحال کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جینس ہوانگ کو جس خاتون کے ساتھ معاشقے پر برطرف کیا گیا تھا اسے خود امریکی حکام نے چینی جاسوسہ قرار دیا تھا۔ تاہم جینس ہوانگ کی این ویڈیا کے کمپنی کے سی ای او سمیت تمام عہدوں پر بحالی امریکی صدر ٹرمپ کے سی این بی سی کو انٹرویو میں دیئے گئے بیان نے سب کو حیران کردیا ہے۔ امریکی صدر نے جینسن ہوانگ کی واپسی کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے بتایا کہ این ویڈیا کمپنی کے بورڈ سے مسلسل رابطے میں تھا۔ بورڈ ارکان نے بہت معقول رویہ اختیار کیا۔ صدر ٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انھوں نے جینسن ہوانگ کے معاملے کی مکمل تحقیقات بھی کرائی ہیں۔ جس میں سامنے آیا کہ جینسن ہوانگ نے بعض غیر متعلقہ معاملات میں غلط فیصلہ کیا تھا لیکن کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ این ویڈیا کمپنی کے بورڈ نے قومی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات کے بارے میں حکومتی یقین دہانی طلب کی تھی جو انہیں فراہم کردی گئی۔ صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے بورڈ کے فیصلے سے پہلے اتوار کی شب جینسن ہوانگ سے بھی بات کی تھی اور انھیں دوبارہ محنت سے کام کرنے کا کہا تھا۔ واضح رہے کہ جینسن ہوانگ نے چینی جاسوسہ اور کمپنی کی ایک عہدیدار خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات سامنے آنے پر 12 نومبر کو کمپنی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم ان کی واپسی کے لیے کافی دباؤ بھی تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل