Monday, November 23, 2026
 

نوشہرہ: عدالتی پیشی کے بعد واپس جانیوالے باپ بیٹے پر مخالفین کی فائرنگ، بیٹا جاں بحق

 



نوشہرہ کینٹ میں عدالتی پیشی بھگتنے کے بعد واپس جانے والے باپ بیٹے پر مخالفین نے بھرے بازار میں فائرنگ کر دی، جس سے بیٹا جاں بحق اور ایک راہ گیر ریڑھی بان زخمی ہو گیا، تاہم باپ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ سجاد احمد ولد سلطان ساکن نمل پایان نظام پور نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے بیٹے احسان احمد کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ میں واقع ڈسٹرکٹ کورٹس میں اپنی عدالتی پیشی بھگتنے کے لیے آیا ہوا تھا، جس کے بعد وہ گھر واپس جا رہے تھے کہ خوشحال کالونی کے قریب مخالفین گل مان شاہ ولد منیر ساکن پیران، نعمان ولد سید مین اور سید مین ولد عمر شاہ ساکنان پیران نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے میرا بیٹا احسان احمد ولد سجاد احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ ایک راہ گیر ریڑھی بان شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں راہ گیر ریڑھی بان کی شناخت اقبال ولد انزر گل ساکن باجوڑ حال حکیم آباد نوشہرہ ہوئی، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل