Monday, November 23, 2026
 

’’د لوبې لپاره یو نوی ښار!‘‘ پی ایس ایل وینیوز میں پشاور کی شمولیت پر پی سی بی کا پشتو میں پیغام

 



پشاور کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12 ایڈیشن کے لیے نئے میزبان شہر کے طور پر شامل کرنے پر پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے لیے پشتو زبان میں پیغام  جاری کر دیا۔  پی ایس ایل انتظامیہ نے پشتو زبان میں جاری پیغام میں شائقین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ’’د لوبې لپاره یو نوی ښار!‘‘  یعنی کھیلوں کے لیے ایک نیا شہر۔ پی سی بی نے سوشل میڈیا پر پشاور کو نئے وینیو کے طور پر شامل کرتے ہوئے پشتو میں لکھا کہ ’’ ​ګرانو مینه والو، د ګلونو ښار پېښور اوس د ایچ بي ایل پي ایس ایل کښی نوي وېنیو شامل شو!‘‘۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ پیارے شائقین، پھولوں کے شہر پشاور کو اب ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے وینیو کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پشاور کو نئے وینیو کے طور پر شامل کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ بھی پشاور  میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ  پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل