Loading
آل پارٹیز کانفرنس خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا غفور حیدری کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کی یہ ایک اچھی کاوش ہے، آج ہم دو ایجنڈوں پر اکٹھے ہوئے ہیں، یہ درخواست کروں گا تمام پارٹیوں کو پھر اکھٹا ہونا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی یہاں آنا تھا، مولانا فضل الرحمان اور مولانا غفور حیدری کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی، پولیس نے مولانا فضل الرحمان کے گھر کا گھیراؤ کر لیا، ہم اکھٹے لاہور آئیے تھے لیکن مجھے وکیل ہونے کا فائدہ مل گیا۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کی ہاؤس اریسٹ کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو ہوا بغیر کسی نوٹس کے کیا گیا، عدالتیں بنیادی حقوق پر عمل درآمد نہیں کروائے گی تو کون کروائیے گا، اگر کسی کی آزادی کو بغیر نوٹس روک دیا جائے تو ہائیکورٹس کچھ نہیں کر سکتی، ہائی کورٹس کے اختیارات ہی کم کر دیے گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل