Loading
اٹلیٹیکو میڈرڈ کے معروف ارجنٹائنی کوچ ڈیاگو سیمیون نے اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے منیجر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اتوار کو گیٹافے کے خلاف اٹلیٹیکو میڈرڈ کی 0-3 سے کامیابی کے بعد سیمیون کی بطور کوچ لا لیگا میں فتوحات کی تعداد 345 ہوگئی جس کے ساتھ انہوں نے سابق اٹلیٹیکو کوچ لوئس آراگونس کا 344 فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کلب کے مطابق 56 سالہ سیمیون نے یہ سنگ میل آراگونس کے مقابلے میں 189 کم میچز میں عبور کیا۔
Diego Simeone is officially the coach with most wins in LaLiga history ????
And EVERY win has come with Atlético Madrid ???? pic.twitter.com/aCW0kPEh3d
— OneFootball (@OneFootball) November 23, 2026
انہوں نے دسمبر 2011 میں اٹلیٹیکو کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اس دوران ٹیم کو کئی بڑی کامیابیاں دلائیں۔
ریکارڈ قائم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیمیون کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے انتہائی محنت اور لگن شامل ہے۔
انہوں نے دفاعی کھیل سے متعلق تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف دفاع کرکے 345 میچز جیتنا ممکن نہیں ہے۔
سیمیون اب تک اٹلیٹیکو میڈرڈ کو 8 ٹرافیاں جتوا چکے ہیں جن میں دو لا لیگا ٹائٹلز اور دو یوروپا لیگ ٹائٹلز بھی شامل ہیں۔
ان کی قیادت میں کلب نے بارسلونا اور ریال میڈرڈ کی بالادستی کے باوجود نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل