Loading
گلستانِ جوہر کامران چورنگی کے قریب بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق جنریٹر کی دکان پر دونوں بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازع پر تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر تیز دھار آلے سے پے در پے وار کیے۔
چھریوں کے وار سے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، جاں بحق شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم فیصل کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا، ملزم فیصل کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کرلیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل