Tuesday, November 24, 2026
 

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی شہید، مغربی کنارے میں 16 افراد گرفتار

 



فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین فلسطینی جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں خان یونس کے مغرب میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کی جان چلی گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔  دوسری جانب مغربی کنارے کے شہروں قلقیلیہ اور نابلس میں اسرائیلی فوج نے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کے دوران 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق قلقیلیہ سے 9 جبکہ نابلس اور اس کے نواحی گاؤں سالم سے 7 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سابق قیدی بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کارروائیوں کے دوران بعض سڑکیں بند کردیں اور مختلف علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردیں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل