Loading
ایچ ای سی نے آن لائن ڈگری پورٹل میں وزارت خارجہ کی تصدیق کا آپشن شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ ڈگری تصدیق کے لیے درخواست دیتے وقت طلبہ سے تصدیق کی ضرورت سے متعلق پوچھا جائے گا۔
نیا فیچر درخواست کے ابتدائی مرحلے میں ہی وزارتِ خارجہ کی تصدیق کی نشاندہی کرنے کے قابل بنائے گا۔
اس عمل سے ڈگری کی تصدیق اور ویریفیکیشن مزید تیز ہو جائے گی۔ ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طلبہ کے وقت، محنت کی بچت اور غیر ضروری پریشانی کا خاتمہ ہو گا۔ یہ اقدام سروسز کو آن لائن منتقلی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کاحصہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل