Tuesday, November 24, 2026
 

خیبرپختونخوا؛ کورکمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایمرجنسی اضلاع کیلئے کمیٹی تشکیل

 



وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی اضلاع کے لیے 12 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ گورننس اینڈ ایڈمنسٹریشن سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا اسپیشل انشیٹیو آرڈیننس کے تحت ایمرجنسی والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور اسکیموں کی تکمیل بروقت یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کور کمانڈر پشاور کو 12 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین مقرر کیے گئے ہیں، جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو وائس چئیرمین، ڈائکٹریٹر سوشل اسٹیبیلیٹی الیون کور فوکل پرسن ہوں گے۔ کمیٹی میں سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، چیف انجینئر پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ، سیکریٹری مالیات، سیکریٹری اقتصادی ترقیات، فارمیشن کمانڈرز، کمانڈر انجینئر کور کو شامل کیا گیا ہے اور 11 کور اور چیئرمین کی منظوری سے کسی دوسرے رکن کی شمولیت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی ایمرجنسی والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل