Tuesday, November 24, 2026
 

فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ کے چائلڈ اسٹار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 



بالی ووڈ کی مشہور سائنس فکشن فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں بٹو سردار کا کردار ادا کرنے والے اداکار انوج پنڈت شرما نے اپنی دیرینہ دوست ڈاکٹر پربھ جیوت چاولہ سے شادی کرلی ہے۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو خوش خبری دی۔ جوڑے نے شادی کی تقریبات میں ہندو اور سکھ دونوں مذاہب کی روایات کو شامل کیا۔ ڈاکٹر پربھ جیوت چاولہ کے سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق وہ صحت اور تندرستی سے متعلق ایک پلیٹ فارم کی بانی ہیں اور فٹنس انڈسٹری سے بھی وابستہ ہیں۔ 35 سالہ انوج پنڈت شرما اب انوج انیل شرما کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انہیں 2003ء میں ریتک روشن کی فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ بٹو سردار کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت ملی تھی۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو ناظرین نے پسند کیا اور وہ کم عمری ہی میں فلمی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بعد ازاں انوج نے فلم ’’سلام انڈیا‘‘ (2007ء) اور ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ (2014ء) میں بھی کام کیا۔ ٹیلی وژن پر بھی ان کی سرگرمیاں جاری رہیں اور وہ 2015ء سے 2016ء تک ڈرامہ سیریل ’’پرورش‘‘ کے دوسرے سیزن کا حصہ رہے، جبکہ 2017ء سے 2018ء کے دوران کامیڈی سیریز ’’عادت سے مجبور‘‘ میں بھی دکھائی دیے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ انوج اسکرپٹ رائٹنگ اور میوزک ویڈیوز میں بھی کام کر چکے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ ’’کامن آدمی‘‘ سے وابستہ ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل