Tuesday, November 24, 2026
 

معمر رانا کی بیٹی ریا رانا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

 



پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا نے علی زاہد کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ ریا نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں تقریب کی سادگی اور خوبصورتی نمایاں ہے۔ نکاح کی اس تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور دوست احباب نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریا نے سفید ریشمی شرارہ اور نفیس کڑھائی سے مزین مختصر قمیض کا انتخاب کیا، جب کہ ہلکے میک اپ اور خوبصورت جوڑے نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔ علی زاہد سفید کرتا شلوار اور بیج رنگ کی شال میں نظر آئے۔ دونوں کے ملبوسات کے رنگوں میں ہم آہنگی تقریب کی خاص بات رہی۔ تقریب میں اداکارہ نادیہ جمیل بھی شریک ہوئیں، جو ریا کی والدہ مہناز کی قریبی ساتھی ہیں۔ انہوں نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔ ریا کی بہن رانیہ سمیت دیگر اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ رانیہ نے علی زاہد کو زندگی بھر کے لیے اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز، لائبہ خرم، ہمایل اور ہیرا بلیہ سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی ریا اور علی زاہد کو شادی کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ ریا رانا نے اس سے قبل 3 جنوری 2022 کو ایک پروقار تقریب میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل