Loading
سابق عالمی چیمپین محمد آصف بھارتی حریف کو باسانی شکست دے کر عالمی اسنوکر کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے، دیگر تینوں پاکستانی کھلاڑی بھی اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق عمان میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے محمد آصف، اسجد اقبال اور مبشر رضا نے اپنے دونوں میچز جیت لیے۔
سابق عالمی چیمپین محمد آصف نے بنگلہ دیش کے نظام الدین احمد کو ہرانے کے بعد بھارتی حریف ملکیت سنگھ کو بھی بآسانی 0-3سے قابو کر لیا۔
پاکستان کے رانا عارف بھارت کے دھیتا مہرہ سے ہارنے کے باوجود ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل