Wednesday, November 25, 2026
 

پاکستانی قوم کا خلاباز محمد ذیشان علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

 



پاکستان کے خلائی سفرمیں تاریخی پیش رفت کے موقع پر پوری قوم نے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی  کے لیے تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے پاکستانی خلاباز کی خلا میں روانگی پرملک بھرمیں جوش و خروش  نظرآرہا ہے۔ اس تاریخی اور باعثِ فخر موقع پر پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلا باز کی خلا میں روانگی سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ خلا باز ذیشان علی کی کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ ہے۔ پاکستانی خلا باز کا یہ تاریخی مشن نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔ شہریوں نے کہا کہ خلائی مشن میں پاکستان کی نمائندگی پاک چین دوستی اور باہمی اعتماد کی علامت ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل