Loading
شہر قائد میں مشرق اور شمال مشرق سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت دوسرے روز بھی 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ دن بھر موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل