Loading
پاکستان اور چین کے باہمی اشتراک سے گوادر میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ تیار ہے۔
منصوبے کے مطابق پاکستان اور چین گوادر میں انجینئرنگ و ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لیے 4 پاکستانی اور چینی تعلیمی اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مجوزہ انسٹی ٹیوٹ میں گوادر کے نوجوانوں کو بندرگاہ، جہاز رانی اور بحری صنعتوں سے متعلق جدید فنی تربیت دی جائے گی۔ 2026 سے 2030 تک 5 سالہ تعاون کے تحت نصاب سازی، مشترکہ تحقیق، اساتذہ کی تربیت اور عملی تعلیم پر کام ہوگا۔
انسٹی ٹیوٹ میں نیویگیشن ٹیکنالوجی، میرین انجینئرنگ، بحری تحفظ اور پورٹ مشینری کے خصوصی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔ اس منصوبے سے گوادر اور بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے اور مقامی ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل