Loading
سندھ ہائیکورٹ /آئینی بینچ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر کی پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف آئینی درخواست عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جنوری کے پہلے ہفتے میں فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
آئینی درخواست میں وفاقی وزارتِ تعلیم، وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستگزار محمد ضیاء الدین کو 26 مئی 1990 کو وفاقی اردو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر مقرر کیا گیا تھا، 30 ستمبر 2022 کو درخواست گزار کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔
اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس دوران سلیکشن بورڈ کے اجلاس منعقد ہوئے اور متعدد ملازمین کی ترقیوں، اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں اور مستقلی کی سفارشات کی گئیں، جنوری 2025 کو ملازمت سے ریٹائر ہوگئے، تاہم ایف آئی اے کی انکوائری کے باعث تاحال ان کی پنشن اور دیگر ریٹائرمنٹ واجبات جاری نہیں کیے گئے۔
درخواست میں کہا گیا کہ کسی الزام یا انکوائری کی بنیاد پر پنشن اور ریٹائرمنٹ واجبات روکنا سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کے منافی ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنشن اور ریٹائرمنٹ واجبات کی عدم ادائیگی کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے عدالت سے فوری طور پر پنشن اور دیگر ریٹائرمنٹ واجبات بمعہ سود ادا کرنے کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل