Loading
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے قائم نہیں کیے جا سکتے، نئے صوبوں کا قیام آئین کے مطابق ہی ممکن ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو وضاحت دی ہے کہ محسن نقوی کے خلاف کوئی ذاتی بات نہیں کی، ان کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں بلکہ 20 سے 22 سال پرانا تعلق ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں وزیر داخلہ محسن نقوی کے خلاف بات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ شکر ہے رانا ثناء اللہ نے تسلیم کیا کہ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے نہیں بن سکتے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ایک وزیر ان پر تبصرے کرکے ٹی وی پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس دن انہوں نے اس وزیر کے خلاف بات کی تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ کیا محسن نقوی قائداعظم ہیں کہ وہ تین سال سے ان کی ذات پر تبصرے کر رہے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا تھا کہ انہوں نے کبھی محسن نقوی کی ذات پر بات کی ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل