Wednesday, November 25, 2026
 

کرسٹیانو رونالڈو 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل سے صرف 13 گول دور

 



کرسٹیانو رونالڈو نے اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں النصر کی جانب سے گول اسکور کرکے اپنے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 987 کرلی۔ تفصیلات کے مطابق النصر نے ریاض کے الاوّل پارک میں کھیلے گئے میچ میں السد کو 1-2 سے شکست دی۔ رونالڈو نے 13ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم السد کے محمد وعد نے آٹھ منٹ بعد مقابلہ برابر کردیا۔ That’s more like it, Cristiano. This is exactly the kind of penalty we’ve all been waiting to see. Straight into the top bins. pic.twitter.com/897zECQY7Q — Al Nassr Zone (@TheNassrZone) November 24, 2026 رونالڈو کا ایک اور گول وی اے آر ریویو کے بعد مسترد کردیا گیا جبکہ محمد وعد کو مخالف کھلاڑی پر تھوکنے کے باعث ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ دوسرے ہاف میں ژواؤ فیلکس نے شاندار بائی سائیکل کک کے ذریعے فیصلہ کن گول کرکے النصر کو فتح دلادی۔ Pure magic from Joao Felix. That overhead kick was simply outrageous. pic.twitter.com/Kgu0gN0hS5 — Al Nassr Zone (@TheNassrZone) November 24, 2026 کرسٹیانو رونالڈو اب 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل سے صرف 13 گول دور رہ گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل