Loading
بھارتی پیلٹ گن کا نشانہ بننے والے کشمیر کی کمسن ترین معصوم بچی حنا نثار کی زخمی آنکھ بھارتی درندگی کی گواہ بن گئی۔
25نومبر 2018ء کوشوپیاں میں بھارتی فورسز کی پیلٹ گن نے 18 ماہ کی معصوم حبا نثار کو بھی نہیں بخشا، جہاں بھارتی فورسز کے چھاپے کے دوران چلائی گئی پیلٹ گن کا دھاتی چھرّا حبا نثار کی آنکھ میں پیوست ہوگیا۔
صرف 18 ماہ کی حبا نثار نہ کسی احتجاج کا حصہ تھی اور نہ ہی کسی پرتشدد سرگرمی میں ملوث تھی۔ ماں کی آغوش میں موجود معصوم حبا نثار بھارتی فورسز کی پیلٹ گن کا نشانہ بن گئی۔
حبا نثار کی زخمی آنکھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے طاقت کے بے دریغ استعمال کی عکاس ہے۔ معصوم کشمیری بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری بچوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کی دردناک مثال ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل