Wednesday, November 25, 2026
 

گرونانک جنم دن تقریبات؛ بھارتی سکھ یاتری پاکستانی مہمان نوازی اور انتظامات سے متاثر

 



بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے بھارتی سکھ یاتری پاکستانی مہمان نوازی اور انتظامات سے متاثر ہوکر تعریف کررہے ہیں۔ ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک  کے557ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہیں۔ اس موقع پر  پاکستانی حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور بھارت سمیت دنیا بھرسے ہزاروں سکھ یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔ سکھ یاتریوں نے پاکستانی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے بہترین انتظامات  کوبھرپورسراہا اور شکریہ ادا کیا ہے۔ بھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین انتظامات اور مہمان نوازی سے بہت متاثرہوئے ہیں۔ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،یہاں آکربہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی سکھوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک بار ضرور یہاں آئیں اورپاکستانی مہمان نوازی کا تجربہ کریں ۔ سکھ یاتریوں نےپاکستان میں موجود اپنے ورثے کی حفاظت کے لیے حکومت پاکستان کےاقدامات پر بھرپور اطمینان کااظہارکیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل