Loading
خیبر پختونخوا میں گورنرراج کے بعد جنوبی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے13سالہ دورمیں غیرفعال رہنےوالا طبی مرکزبحال کردیا گیا۔
بدلتا، نکھرتا،مضبوط خیبر پختونخوا کے تحت گورنرراج کے بعد خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے13سالہ دورمیں غیرفعال رہنےوالا طبی مرکزبحال کردیا گیا ہے۔ اس غیر فعال مرکز کی وجہ سے مریض بنیادی طبی سہولیات سے بھی محروم تھے۔
پی ٹی آئی کے13سالہ دورمیں طبی مرکزمیں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اورادویات کی قلت کےباعث مریض مشکلات کا شکار رہے۔ گورنرراج کے بعد طبی مرکز میں ڈاکٹروں کی بروقت حاضری یقینی بنائی گئی اورادویات کی فراہمی بھی بہترہوگئی ہے۔
طبی مرکزمیں مریضوں کوبروقت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس سےمقامی آبادی مستفید ہو رہی ہے۔
گورنرراج کے بعد طبی مرکز کی بحالی صحت کے نظام میں بہتری اورعوام کو بہتر علاج کی فراہمی کا واضح ثبوت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل