Loading
پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی اور سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ملک میں ماہی گیری کے شعبے کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ 42 ہزار 180 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ مالی سال 26-2025میں پاکستان کی سمندری غذائی مصنوعات کی برآمدات 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مجموعی پیداوار میں سمندری ماہی گیری کا حصہ 4 لاکھ 27 ہزار 180 ٹن جبکہ اندرونِ ملک آبی ذخائر سے 2 لاکھ 15 ہزار ٹن مچھلی حاصل کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے پاکستان کے ماہی گیری کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، تکنیکی تربیت اور بہتر سہولیات سے ماہی گیری کے شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں ۔
جنید انور چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں آبی زراعت اور سمندری سائنسی تحقیق کا فروغ ماہی گیری کے شعبہ کی پائیدار ترقی کے لیے اہم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل