Thursday, November 26, 2026
 

لاہور؛ جناح اسپتال کے 3 ڈاکٹر نااہلی، فرائض میں غفلت پر معطل

 



پنجاب کے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے فرائض میں غفلت برتنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے جناح اسپتال لاہور کے 3 ڈاکٹروں کو نااہلی اور فرائض میں غفلت پر پیکا ایکٹ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق جناح اسپتال لاہور سے ​معطل ہونے والے ڈاکٹروں میں 18 گریڈ کی حامل سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر رحمہ طارق، 18 گریڈ کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر کاشف بشیر اور گریڈ 17 کی ویمن میڈیکل افسر ڈاکٹر مشکوٰۃ شوکت شامل ہیں۔ صوبائی ​محکمہ صحت نے جناح اسپتال کے 3 ڈاکٹروں کی معطلی کے ساتھ ساتھ مزید 3 ڈاکٹروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیا ہے۔ جناح اسپتال کے ​معطل ڈاکٹروں کو فوری طور پر فرائض سے سبکدوش ہو کر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ صحت نے جناح اسپتال کے 20 گریڈ کے  ​پرنسپل میڈیکل افسر ڈاکٹر مامون اکبر قریشی کا گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ اسپتال سیالکوٹ تبادلہ کردیا ہے۔  ​سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر ظہور احمد کا جناح اسپتال سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال نارووال اور میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد فواد سعید کا تبادلہ جناح اسپتال لاہور سے علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹروں کا تبادلہ انتظامی بنیاد پر خالی اسامی پر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل