Thursday, November 26, 2026
 

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

 



اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 27 نومبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 346 روپے فی لیٹر کی سطرح پر پہنچ گئی۔ اوگرا اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 27 نومبر کے لیے ہوگا جبکہ قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل