Loading
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس بات کی تصدیق اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری ویڈیو بیان میں کی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ برادر مسلم ممالک پاکستان اور قطر اس وقت بھی ایران اور امریکا کے درمیان تجاویز اور پیغامات پہنچا رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں اور ممکنہ حل کے راستے نکل سکتے ہیں ان تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تاہم انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ایران کے بنیادی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہمارے مطالبات کا پورا ہونا ضروری ہے اس کے بعد ہی آبنائے ہرمز کھولی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے سفارتی رابطوں کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
پاکستان کی ثالثی میں جون کے ماہ میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بھی ہوچکی ہے اگرچہ یہ کچھ دن بعد ختم ہوگئی تھی لیکن سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری رہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل