Friday, November 27, 2026
 

راولپنڈی؛ شہری سے ایک کروڑ بھتہ طلب کرنے والا مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

 



ویسٹریج پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والا مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہزاد جبکہ ملزم کے دو ساتھی جواد اور فواد پولیس سے مزاحمت و منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے مجھ سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ گرفتار ملزمان اقدام قتل، ضرر، سنگین دھمکیاں دینے اور اسلحہ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ، سزا یافتہ و مطلوب ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل