Friday, November 27, 2026
 

آسٹریلوی اسٹار اسپنر نیتھن لائن کا کیریئر اختتام پذیر؟ ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان

 



آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لائن کے ٹیسٹ کیریئر کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیتھن لائن کو نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے ممکنہ طور پر اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ آسٹریلوی سلیکٹرز ہفتے کو پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کریں گے جس میں 577 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے نیتھن لائن کی جگہ خطرے میں ہے۔ تاہم بھارت کے آئندہ دورے کے لیے ان کے انتخاب کے امکانات برقرار ہیں۔ واضح رہے کہ لائن گزشتہ ایشز سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ واپسی کے بعد وہ 10 وکٹیں حاصل کرسکے ہیں جبکہ ان کی اوسط 41.20 رہی ہے۔ آسٹریلیا نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی انہیں ڈراپ کرکے مکمل فاسٹ بولنگ اٹیک میدان میں اتارا تھا۔ دوسری جانب مچل سویپسن شیفیلڈ شیلڈ میں 11 وکٹیں لے کر قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پر امید ہیں۔ اگر لائن نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ سے باہر ہوتے ہیں تو ان کے مستقبل کے حوالے سے بحث مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل