Loading
دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی کے دو شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان حصص کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
ایلون مسک نے یہ اعلان اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کے لیے 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی امریکی منظوری ملنے کے چند گھنٹوں بعد کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں مسک نے بتایا کہ ہر بچے کو ایک شیئر اسپیس ایکس کی جانب سے اور دوسرا شیئر وہ ذاتی طور پر دیں گے۔
ان کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کردہ حصص اگلے ماہ منتقل کردیے جائیں گے، جبکہ ان کی ذاتی جانب سے دیے جانے والے شیئرز اگلے سال جون میں منتقل ہوں گے، جب ان کے اپنے حصص کی فروخت پر عائد پابندی کی مدت ختم ہوجائے گی۔
اس سے قبل اسپیس ایکس نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہر فعال ’ٹرمپ اکاؤنٹ‘ میں اپنے کلاس اے کامن اسٹاک کا ایک نیا شیئر شامل کرے گی۔ ایلون مسک بھی ذاتی طور پر اتنے ہی شیئرز عطیہ کریں گے۔
’ٹرمپ اکاؤنٹ‘ امریکی حکومت کا ایک پروگرام ہے جس کا مقصد 18 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور اس میں شراکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اکتوبر تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 7 کروڑ اکاؤنٹس کھولے جاچکے تھے۔
بدھ کے روز اسپیس ایکس کے ایک شیئر کی قیمت 127.44 ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ اس حساب سے بچوں کو دیے جانے والے حصص کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بنتی ہے۔
ایلون مسک اسپیس ایکس کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھی اپنا کردار بڑھانا چاہتے ہیں، تاہم خلا میں ڈیٹا سینٹرز اور کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کی توسیع کے ماحولیاتی اثرات اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے معاشی و سیاسی اثر و رسوخ پر خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل