Loading
لاہور پولیس نے ماڈل اداکارہ و گلوکارہ آمنہ رائے کی رہائش پر فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے ملزم کو نجی سوسائٹی سے گرفتار کر لیا جس کی شناخت لطیف کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اداکارہ کے گیٹ اور گیراج پر فائرنگ کی جس کی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔
متاثرہ خاتون کشور سلطانہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج حارث، احسان، سفیان، علی اور نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ اُسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جس سے مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ فائرنگ کے ذریعے شہرمیں خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور شہر میں غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون فوری حرکت میں آئے گا، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل