Saturday, November 28, 2026
 

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا مجھے علم نہیں پنجاب حکومت کو معلومات ہوں گی، گورنر کے پی

 



گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا کی گرفتاری کا میرے علم میں نہیں بلکہ پنجاب حکومت کو اس حوالے سے زیادہ معلومات ہوں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ ریسٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ مولانا کی گرفتاری میرے علم میں نہیں، پنجاب حکومت کو اس حوالے سے زیادہ معلومات ہوں گی کیونکہ مولانا پنجاب میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخوا سے دہشت گردی جلد ختم ہو جائے گی، صوبائی حکومت ماضی میں دہشت گردی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی تھی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی و سیاسی حق ہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے یا سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل