Saturday, November 28, 2026
 

راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 16 فیصد کمی کر دی گئی

 



راولپنڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید کمی کردی گئی۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید اسد عباس شیرازی نے متعلقہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس کے بعد نئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق 11 نومبر سے اب تک پٹرول سے چلنے والی مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مجموعی طور پر 16 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ ڈی کلاس اڈوں اور جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی سے چلنے والی ڈیزل پر مبنی مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے فریٹ ریٹس میں بھی 16 فیصد کمی کی گئی ہے اور تمام نئے کرائے باقاعدہ طور پر آویزاں کردیے گئے ہیں۔ سید اسد عباس شیرازی نے مسافروں سے اپیل کی کہ اگر کوئی ٹرانسپورٹر مقررہ کرائے یا فریٹ سے زائد رقم وصول کرے تو شہری ہیلپ لائن 1071 پر اپنی شکایت درج کرائیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل