Saturday, November 28, 2026
 

مصنوعی ذہانت نے روسی ادب کے عظیم ناول کو 170 سال بعد مکمل کر دیا

 



مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے روسی ادب کے معروف ناول نگار نکولائی گوگول کے نامکمل شاہکار ناول ڈیڈ سولز کی گمشدہ دوسری جلد کو مکمل کرنے کی کوشش کی ہے، جو مصنف کی وفات کے 170 سال سے زائد عرصے بعد ایک غیر معمولی ادبی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ نکولائی گوگول نے 1852 میں اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل ذہنی بحران کے دوران ناول کے مسودے کا ایک حصہ نذرِ آتش کر دیا تھا۔ وہ 42 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ گوگول اپنے افسانوں میں طنز، عجیب و غریب کرداروں اور مافوق الفطرت عناصر کے استعمال کے لیے مشہور تھے۔ ان کی معروف تخلیقات میں ڈائری آف اے میڈمین اور دی نوز بھی شامل ہیں۔ ناول ڈیڈ سولز انیسویں صدی کے روسی ادب کی اہم ترین تخلیقات میں شمار ہوتا ہے۔ تاہم، مصنف اسے مکمل نہ کر سکے اور کہانی ایک نامکمل جملے پر ختم ہوتی ہے۔ ادبی ماہرین میں اس حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے کہ آیا گوگول نے ناول کو تین جلدوں میں مکمل کرنے کا ارادہ کیا تھا یا موجودہ متن ہی ان کی حتمی تخلیقی ساخت کا حصہ تھا۔ بعض محققین کے مطابق گوگول کا اندازِ تحریر ایسا تھا کہ وہ کہانی کو اچانک، حتیٰ کہ جملے کے درمیان بھی، ختم کر دیتے تھے۔ تاہم، تین جلدوں پر مشتمل ناول کے تصور کو سامنے رکھتے ہوئے ایک روسی مصنوعی ذہانت کے ماڈل کی مدد سے اس کی مبینہ گمشدہ دوسری جلد کو ازسرِنو تخلیق کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ پیشرفت ادب اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی ایک دلچسپ مثال ہے  لیکن مصنوعی ذہانت کی تیار کردہ تحریر کو گوگول کی اصل تخلیق قرار دینے کے بجائے ایک تخلیقی بازتخلیق سمجھنا زیادہ درست ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل