Saturday, November 28, 2026
 

پاکستان کے نوجوان فائٹر محمد جواد ورلڈ چیمپئن بن گئے

 



پاکستانی نوجوان فائٹر محمد جواد ورلڈ چیمپئن بن گئے، انڈر 15 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے نوجوان فائٹر محمد جواد نے آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں انڈر 15 کیٹیگری کا گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ محمد جواد نے عالمی مقابلے میں روس، قازقستان اور میزبان آذربائیجان کے فائٹرز کو شکست دے کر انڈر 15 پینکریشن کیٹیگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ وہ رواں برس انڈر 16 ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں تقریباً 35 ممالک کے ایک ہزار کھلاڑی شریک ہیں جبکہ پاکستان کے تین فائٹرز مختلف کیٹیگریز میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے محمد جواد کی کامیابی کو پاکستان میں اس کھیل کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل