Saturday, July 27, 2024
 

بلوچستان میں شوہروں کی جانب سے خواتین پر تشدد کے 199 واقعات رپورٹ

 



 اسلام آباد: قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی ملک بھر میں شادی شدہ خواتین پر شوہروں کی جانب سے تشدد سے متعلق ہونے والے واقعات کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال صوبہ بلوچستان شادی شدہ خواتین کے لیے غیر محفوظ رہا جہاں شوہروں کی جانب سے خواتین پر جسمانی زیادتی سمیت 199 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا میں شادی شدہ خواتین پر ذہنی و جسمانی اور زیادتی کے 179 کیسز سامنے آئے۔

اسی طرح، پنجاب میں 103 خواتین شوہروں کی جانب سے جسمانی تشدد کا شکار ہوئیں جبکہ سندھ میں بھی خواتین پر تشدد کے 60 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل